بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور جے دیپ اہلاوت کی فلم ’جیول تھیف‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
جیول تھیف سدھارتھ آنند کی پروڈکشن ہے جس کی ہدایتکاری رابی گریوال نے کی ہے۔ فلم میں سیف علی خان، جے دیپ اہلاوت اور نکتا دتہ بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
ٹیزر میں جے دیپ کو طاقتور کرائم لارڈ کے طور پر دکھایا گیا ہے جو ایک نفیس چور کی خدمات حاصل کرتا ہے جس کا کردار سیف علی خان نے نبھایا ہے۔
دونوں کو دنیا کا سب سے پرکشش ہیرا، افریقی ریڈ سن، جس کی قیمت 500 کروڑ روپے ہے چرانا ہے۔
سیف علی خان کو ہیرے کے لیے چوری کے لیے متعدد بھیس بدلتے دکھایا گیا ہے اور وہ ڈکیتی کا منصوبہ بنارہے ہیں، ٹیزر میں کنال کپور کی اہم کردار کی جھلک بھی دکھائی دگئی ہے۔
فلم میں جے دیپ اہلاوت کو نئے اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ پہلے نیٹ فلکس کی فلم میں کرینہ کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ جے دیپ اہلاوت فی الحال اپنے ویب شو پاتال لاوک سیزن 2 کی کامیابی میں مصروف ہیں۔
سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد ان کا یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
سدھارتھ آنند اور ممتا آنند نے کہا کہ ہم پر جیول تھیف کے ذریعے نیٹ فلکس کے ساتھ اپنے اسٹریمنگ کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ فلم میں ایکشن، سسپنس، اور سازش ہے جو لوگوں کو پسند آئے گی۔