اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

امریکا میں درجنوں یہودیوں کو گرفتار کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا میں احتجاج ریکارڈ کروانے والے درجنوں یہودیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’جیوش وائس فار پیس‘ کے کارکن واشنگٹن ڈی سی میں کانگریس کی عمارت کی لابی میں احتجاج کر رہے تھے کہ اچانک انہیں پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔ احتجاج کرنے والوں نے ’ہمارے نام پر نہیں‘ کی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں جبکہ ’جنگ بندی‘ کا بینر بھی اٹھایا تھا۔

جیوش وائس فار پیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج ہمارے 500 یہودیوں کو گرفتار کیا گیا، ہمارے 10 ہزار سے زائد لوگوں نے مختلف جگہوں پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا کہ ہم نے کانگریس کی عمارت میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی جانب امریکا توجہ مبذول کروانے کیلیے احتجاج کیا جو ہمیں نہیں کرنے دیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ ہم غزہ میں نسل کشی بند کروا سکتے ہیں اور کروا گئے، یہ خوفناک صورتحال 75 سال قبل اسرائیلی ریاست کی طرف سے رکھی گئی بنیادوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوئی، 1948 سے اسرائیلی حکومت نے نسل پرستی اور غیر قانونی قبضے کا نظام بنایا۔

جیوش وائس فار پیس نے کہا کہ جس طرح ہم غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہمیں صہیونیت، نسل پرستی اور استعمار کے نظام کو ختم کرنے کیلیے بھی وہی کوشش کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں