واشنگٹن : امریکا کے مقتول صدر جان ایف کینیڈی سےمتعلق خفیہ دستاویزات آج جاری کی جائیں گی، صدر کینیڈی کو 22 نومبر1963 میں ڈیلس شہر میں گولی مارکرقتل کر دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے جان ایف کینیڈین سینٹر کے دورے کے موقع پر اعلان کیا کہ عوام عشروں سے ان خفیہ دستاویز کے جاری ہونےکا انتظار کررہےہیں، حکم دیا ہے کسی قسم کی ایڈیٹنگ نہ کی جائے، دستاویز کا یہ خزانہ بہت دلچسپ ہے۔
امریکا کے مقتول صدر کینیڈی سے متعلق تمام خفیہ دستاویزآج جاری کی جائیں گی ، ریلیز میں تقریباً 80,000 صفحات کو منظر عام پر لایا جائے گا۔
ایف بی آئی نے حال ہی میں اس قتل سے متعلق 2,400 سابقہ غیر ظاہر شدہ ریکارڈ کا پردہ فاش کیا، جو کہ صدر ٹرمپ کے جنوری 2023 کے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے JFK کے قتل کی تمام فائلوں کو جاری کرنے کے لیے کیے گئے، جائزے کے دوران 14,000 صفحات پر مشتمل دستاویزات کے اندر پائے گئے تھے۔
صدرٹرمپ نے گزشتہ ماہ کینیڈی سینٹر کی انتطامیہ کو ہٹاکر چیئرمین شپ سنبھال لی تھی۔
جان ایف کینیڈی جنوری 1961 میں اقتدار سنبھالنے والے امریکہ کے 35 ویں صدر تھے جنہیں 22 نومبر 1963ء کو ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے دورے کے موقعے پر ایک 24 سالہ سابق امریکی فوجی نے گولی مار قتل کر دیا تھا۔
پولیس نے چند گھنٹوں بعد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ صدر کینیڈی کا قتل امریکہ کی تاریخ کے متنازع اور پراسرار ترین واقعات میں سے ایک ہے۔