جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’حکومت پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی کرے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 100 روپے فی لیٹر کمی کرے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، معاشی بہتری کے دعوے جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتا، غریبوں کا خون نچوڑا جارہا ہے، بجلی کے ٹیرف اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر اضافی ٹیکس ناجائز  ہے، اس ٹیکس کے خاتمے سے معاشی سرگرمی بڑھے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے ختم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، پی آئی اے، اسکولوں اور قومی اداروں کی لوٹ سیل کی مزاحمت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ادارے تباہ کرنے والوں کو ریاستی اثاثے اونے پونے بیچنے کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم عدالت میں چیلنج کریں گے، وکلا سے مشاورت حتمی مراحل میں ہے، حکومت نے آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی، یقین ہے یہ قبضہ آج نہیں تو کل ختم ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں