تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

جماعت اسلامی کا ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان

پشاور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے بے روزگاری کے خلاف اسلام آباد  ڈی چوک پر بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اس حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں مفادات پر لڑائی ہوتی ہے، عوام کی کسی کو فکرنہیں، پی ٹی آئی،ن لیگ، پی پی کا مقصد ذاتی مفادات کاتحفظ ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس اور 28 قوانین یا ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ  مشترکہ اجلاس میں حکومت نے سات آٹھ ووٹوں سے پورا نظام بلڈوز کردیا اور اپوزیشن خاموش رہی۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی جانب مارچ ملتوی کر دیا

واضح رہے کہ اکتیس اکتوبر کو جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بے روزگاری کے خلاف مارچ کا اعلان کیا تھا، جسے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا تھا۔

جماعت اسلامی کی قیادت کا کہنا تھا کہ مارچ ملتوی کرنےکا فیصلہ موجودہ حالات کی وجہ سےکیا گیا، جس کی امیر جماعت اسلامی نے بھی توثیق کردی۔

جماعت اسلامی نے  ملک بھرسے بیروزگار نوجوانوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -