تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جماعت اسلامی کا بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

توہین رسالت ﷺ پر جماعت اسلامی نے حکومت سے پاکستان میں موجود بھارت کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے مال روڈ پر عوامی مارچ جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 25 جون سے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کا اعلان کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم بھی جھوٹ بول رہی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ ہم مہنگائی ختم کریں گے مگر مہنگائی مزید ذیادہ کر دی، مسلم لیگ (ن) کہتی ہے کہ ہم پی ٹی آئی کا گند صاف کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کہتی تھی کہ ہم مسلم لیگ (ن) کا گند صاف کر رہے تھے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ لوگ سب ایک ہیں، ایک دوسرے کے گند کی باتیں کرتے ہیں، حکومت کے خلاف 25 جون سے ٹرین مارچ کیا جائے گا، ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ ٹرین مارچ کرتے ہوئے پہنچیں گے، خون کے آخری قطرے تک اسلامی انقلاب کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور کرپشن کیخلاف عوامی مارچ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہر صورت اسلام آباد جائیں گے اور شہباز حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، حکومت نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ بنایا ہے، مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ڈرون حملہ ہے اور حکومت نے عوام پر ڈرون حملہ کیا ہے، عوام دشمن اور سودی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، اس حکومت کو جانا ہوگا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ افسوس حکومت نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے عوام کو رلا دیا گیا ہے۔

پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں بھارتی حکومت کی جانب سے گستاخی پر انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ بھارت میں توہین رسالت ﷺ کی جا رہی ہے، تمام اسلامی ممالک کے عوام نے احتجاج کیا لیکن کسی حکمران نے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے، ہمارا سفیر وہاں کیا کر رہا ہے، بھارت دشمن ہے اور سابقہ حکومتوں نے اسے موسٹ فیورٹ نیشن قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -