جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کا آج کراچی کے 50 مقامات پردھرنے کااعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جماعت اسلامی نے آج کراچی کے پچاس مقامات پر دھرنے کا اعلان کیا ہے، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پُرامن دھرنا دینا چاہتے تھے، کے الیکٹرک انتظامیہ کو بھتہ دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے شہر قائد میں آج بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد مقامات پر احتجاج کریں گے، کےالیکٹرک کے ہیڈآفس کے باہر7اپریل کو تاریخی دھرنا ہوگا۔

ji-2

یاد رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے شارع فیصل پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ بناکر دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا اور جماعت اسلامی احتجاج سے روکنے کیلئے اسلامیہ کالج کے نزدیک جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر ادارہ نورحق پر پولیس کی بھاری نفری تعینات اور ٹینکرز وغیرہ سمیت رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں۔


مزید پڑھیں : ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی، حافظ نعیم سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان رہا


جماعت اسلامی کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے دھرنے کے لیے نکلنے سے قبل ہی ادارہ نورحق کے باہر سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا اور جیسے ہی جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں کارکنوں نے پیش قدمی شروع کی تو پولیس نے حافظ نعیم الرحمان سمیت کئی کارکنوں کو پولیس موبائلوں میں ڈال کر بریگیڈ تھانے پہنچا دیا۔

دوسری جانب رہنماؤں کی اپیل کے بعد کارکنان کی بڑی تعداد شاہراہ فیصل پہنچی اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید تصادم ہوا اور ایک طرف سے پتھراؤ تو دوسری جانب سے شیلنگ کی گئی، شاہراہ فیصل کے دونوں روڈ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر آج ہمیں احتجاج کرنے سے روکا گیا تو پھر یہ احتجاج شہر کے ہر حصے میں ہوگا اور اسے روکا نہیں جاسکے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا، ہمارا دھرنا ہر صورت ہوگا کارکنان نرسری کی طرف چلنا شروع کردیں‘‘۔

بعد ازاں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان کو اور کارکنان کو ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں