10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ظلم کے خلاف نہ اٹھے تو بھتہ خوری اور دہشتگردی ہوگی، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ظلم کے خلاف نہ اٹھے تو بھتہ خوری اور دہشت گردی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام نے الیکشن میں کراچی کے غداروں کو شکست دے دی، زبردست تحریک شروع ہوچکی ہے جسے عوام اپنا حق لے کر ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی، عوام نے فرسودہ نظام کے منہ پر تھپڑ مار کر سب کو شکست دے دی ہے۔

- Advertisement -

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھتہ خوری کا تسلط کسی صورت قبول نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن کی دہشت نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، قومی اسمبلی کی کسی بھی نشست پر ایم کیو ایم کو 10 ہزار ووٹ نہیں ملے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 265 میں سے 255 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار 100، ن لیگ 73، پیپلزپارٹی 54 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے جبکہ ایم کیو ایم 17، جے یو آئی اور ق لیگ 3، 3 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی 2، مسلم لیگ ضیا، ایم ڈبلیو ایم اور بی این پی نے ایک، ایک نشست جیتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں