تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میئر کراچی تو جماعت اسلامی کا ہی ہوگا، حافظ نعیم کا دوٹوک اعلان

کراچی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ عوام کو کیا جواب دونگا کہ مینڈیٹ بھی چھیناجارہاہےاور ہم بات بھی کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جو نتائج مل چکےہیں انہیں تبدیل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پرلوگوں نےاعتماد کا اظہارکیا،لوگوں نےسب سے زیادہ جماعت اسلامی کو ووٹ د یئے،آخری وقت تک عوام کو کنفوژن میں رکھنےکےبعد الیکشن ہوئے،وہ نہیں چاہ رہےتھے کہ لوگ باہرنکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں،

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی رویہ تبدیل کرےتوان سےبالکل بات ہوسکتی ہے، دوبارہ گنتی کےنام پرجودھوکےبازی ہورہی ہےاسےروکناچاہیے، سیٹیں چھیننےکی کوشش کریں گےتوبات چیت کیسےہوسکتی ہے،عوام کوکیاجواب دونگا کہ مینڈیٹ بھی چھیناجارہاہےاوربات بھی کررہےہیں۔

امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ میئرتو جماعت اسلامی کا ہی ہوگا،ہم مطمئن ہیں، آپ چیزیں ٹھیک کریں ہم بھی بات کرنےکیلئےتیارہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس اور الیکشن کمیشن کے گھیراؤ کی دھمکی

ہمارا اعتراض تھا کہ جب تک مکمل نتیجہ نہیں آتا بات نہیں ہوگی،آج گلشن اقبال میں یوسی کےنتائج کھول کردوبارہ گنتی کی گئی، ملیرمیں بھی بغیر بتائے دوبارہ گنتی کی کوشش کی گئی ہے تو ہمارےلوگ پہنچ گئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ آراوز کا زیادہ ترتعلق بیورو کریسی سےہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طورپرآراوزکیخلاف کارروائی کی جائے،زرداری اوربلاول بھٹوکو کہتا ہوں کہ اپنے لوگوں کو روکیں،آپ کے لوگ جعلی اکثریت حاصل کرنےکی کوشش کررہےہیں۔

الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے نامزد میئر کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ ہم آج سے ایک تحریک شروع کررہےہیں کہ گلی محلوں میں جائیں گے، ہم حلف اٹھنےکا انتظارنہیں کریں گے،عوام سےرابطہ کریں گے،ریلیاں بھی نکالیں گےاوریوم تشکر بھی منائیں گے۔

Comments

- Advertisement -