اشتہار

حکمرانوں سے زیادہ اپوزیشن احتساب سے ڈرتی ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو حکمرانوں سے زیادہ احتساب سے ڈرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے لوگ دوسروں کا احتساب چاہتے ہیں اور خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے لیے کھلی چھوٹ پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہے اس لیے حکومت اور اپوزیشن کے کچھ لوگ آئین سے 62، 63 کی شقیں نکالنےکی باتیں کر رہے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاست اورریاست پرناجائز دولت بنانے والوں کا قبضہ ہے۔ 62، 63 پر پورا نہ اترنے والوں کو الیکشن لڑنے نہ دیا جائے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کوعلاج معالجے کی بنیادی سہولتیں دینے میں ناکام ہوچکی ہے، سرکاری اسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض پڑے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سراج الحق نے بجٹ کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بجٹ معاشی زبوں حالی کی تصویر ہے، ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے سلسلے میں حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں