جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، جماعت اسلامی نے عدالت سے رجوع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جماعت اسلامی نے شہر قائد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر عدالت سے رجوع کرلیا ، جس میں استدعا کی گئی کےالیکٹرک کوبجلی کی ناجائز بندش سے روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

سٹی کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ سیف الدین کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں فوری سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ کےالیکٹرک کوبجلی کی ناجائزبندش سے روکاجائے۔

سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شہر میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویوکاخطرہ موجود ہے اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کےدوران لوڈشیڈنگ طلبہ کی تعلیم پر اثر انداز ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ : نیپرا نے سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا

درخواست میں استدعا کی گئی کہ کے الیکٹرک بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور نیپرا قوانین کا پابند کیا جائے۔

یاد رہے 22 مئی کو، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے ای کے سی ای او مونس عبداللہ علوی کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بدترین بحران سے متعلق وضاحت کو مسترد کردیا تھا۔

سماعت کے دوران کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے نمائندے نے نیپرا کو شہر میں بجلی کے بگڑتے ہوئے بحران سے آگاہ کیا۔ کہا تھا کہ کراچی کو شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

جواب میں کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا، "ہم ادائیگیوں کی وصولی اور نقصانات کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے سے قاصر ہیں، یہاں تک کہ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں ہمارے عملے کو خطرات کا سامنا ہے۔”

نیپرا کے رکن رفیق شیخ نے بحران پر کے الیکٹرک کے ردعمل پر کڑی تنقید کی اور اسے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر "بچکانہ” اور "غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک کی وضاحت کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ زمینی حقائق اور کے الیکٹرک جو کچھ پیش کر رہا ہے اس میں واضح تضاد ہے، زیر انتظام بجلی کی تقسیم کا نظام انتہائی خراب ہو چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں