اشتہار

’ہم تصادم نہیں صاف شفاف فوری بلدیاتی انتخابات چاہتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے واضح اور دوٹوک کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا طویل التوا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ہم کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے صرف صاف شفاف اور فوری انتخابات چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی نااہلی، بلدیاتی انتخابات کے طویل التواء اور اس حوالے سے جماعت اسلامی پر جھوٹے الزام کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت اور حکمران پارٹیوں کی بی ٹیم ہر گز نہ بنے ہم سے بات چیت کرے اور فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ آج ہی سے ”بلدیاتی الیکشن سے فرار نامنظور تحریک“ کا آغاز کررہے ہیں، 1ہزار کارنر میٹنگز کریں گے ہر قسم کی آئینی، جمہوری اور سیاسی طریقے سمیت طویل دھرنے کا آپشن بھی رکھتے ہیں انتخابات اگر 24 جولائی کو ہی کرائے جائیں تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں،اگر بارش کا کوئی مسئلہ ہے تو انتخابات اگلے ہفتے بھی کرائے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فوری انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جماعت اسلامی پر التواکے حوالے سے جو جھوٹا الزام لگایا گیا ہے اس کی معافی نہ مانگی گئی تو الیکشن کمیشن کو قانونی نوٹس دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا طویل التواء نہ صرف جماعت اسلامی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اور انتخابی مہم کو ختم کرنے کی کوشش بلکہ کراچی کے خلاف سازش ہے،ہم ان مذموم کوششوں اور سازشوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں