تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

جماعت اسلامی کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں کرپشن میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ حکومت کا خودکش حملہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اتوار کو پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا قبول نہیں کرتے، 30 ارب زرمبادلہ اوورسیز پاکستانی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں دی جائیں، انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہونے چاہییں۔

خیال رہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

Comments