واشنگٹن: امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے اپریل فول مناتے ہوئے صحافیوں کو بیوقوف بنا دیا، ایئر فورس ون کے طیارے میں خاتون اول ایئر ہوسٹس بن گئیں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ اور خاتون اول جل بائیڈن نے طیارے میں ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو اپریل فول بنا دیا۔
امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے ایئر فورس ون میں ایئر ہوسٹس کا یونیفارم زیب تن کر لیا اور سر پر وگ لگا لی جس سے کوئی بھی انہیں پہچان نہ سکا۔
خاتون اول نے اسی حلیے میں صحافیوں کو کھانا بھی پیش کیا تاہم وہ انہیں پہچاننے سے قاصر رہے۔
بعد ازاں جل بائیڈن نے اپنے چہرے سے فیس ماسک ہٹا کر سب کو کہا اپریل فول جس کے بعد طیارہ قہقہوں سے گونج ٹھا۔
اس سے قبل امریکی خاتون اول اپنی کتاب میں اس بات کا تذکرہ کرچکی ہیں کہ وہ لوگوں سے پرینک یا مذاق کر کے لطف اندوز ہوتی ہیں۔