تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

یاسمین راشد کی جناح ہاؤس حملے کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی، فرانزک رپورٹ

لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹ جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فرانزک رپورٹ میں یاسین راشد کی جناح ہاؤس پر حملے کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی ہے، حملے کے وقت تین آڈیوز اور ویڈیوز یاسمین راشد کی ہی ہیں۔

فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیوز، آڈیو ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کی جانب سے فرانزک سائنس ایجنسی بھجوائی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔

عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا، فیصلے کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کوجسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ان سے موبائل فون برآمد کرنا ہے اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی کروانا ہے، فیصلے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد اس مقدمہ میں نامزد نہیں ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو شریک ملزم کے بیان کی بنیاد پر بلایا گیا ہے، کوئی ایسا ٹھوس ثبوت نہیں پیش کیا گیا کہ جس سے ثابت ہو کہ وہ اس جرم میں ملوث ہیں۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، اگر وہ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

Comments

- Advertisement -