جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جناح ہاؤس کی تباہی دیکھ کر ہم افسردہ ہیں: مسیحی برادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسیحی برادری نے بھی لاہور میں واقع جناح ہاؤس پر حملے اور تباہی پر افسردگی کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے، چرچ آف پاکستان لاہور کے وفد نے تباہ حال جناح ہاؤس کا دورہ کرتے ہوئے گل دستے پیش کیے۔

مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس کی تباہی دیکھ کر آج ان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، انھوں نے کہا ہم افسردہ ہیں۔

- Advertisement -

1991 اور 1996 میں سیاچن کے محاذ پر پاکستان کا دفاع کرنے والے، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے غازی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ’’میں نے اس ملک اور قوم کی خاطر جنگ لڑی ہے لیکن آج یہ سب کچھ دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا۔‘‘

انھوں نے کہا چرچ آف ڈائسز کے تمام پاسبان نے جناح ہاؤس کی تباہی دیکھ کر شدید رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا، پاکستان کی تاریخ میں 9 مئی ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر جانا جائے گا۔

انھوں نے کہا یہ فوج پر حملہ نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم پر حملہ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں