جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ایک اور ملزم کی شناخت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ہنگاموں میں جناح ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں شامل ایک اور ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ایک اور حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کا نام میاں فاروق ہے اور وہ لاہور کینٹ کا رہائشی ہے، ملزم میاں فاروق 9مئی کو احتجاجی ریلی کے ساتھ جناح ہاؤس گیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں فاروق تمام واقعے کی ویڈیو اپنے موبائل سے بناتا رہا، پولیس نے وہ تمام اہم ویڈیوز حاصل کرلیں، ویڈیو میں شرپسند میاں فاروق کو حکومت کو للکارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں شرپسند میاں فاوق لوگوں کو آگ لگانے کا بھی کہتا سنائی دے رہا ہے، میاں فاروق کی گرفتاری کا ٹاسک تمام پولیس ٹیموں کو دے دیا گیا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سی سی پی او لاہوربلال کمیانہ نے 9 مئی واقعے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس میں سے دو دہشت گرد کور کمانڈر ہاؤس اور 4 عسکری ٹاور حملے میں ملوث تھے۔

زمان پارک سے فرار ہونے والے6 دہشت گرد گرفتار

دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ زمان پارک سے پکڑے جانے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے، گرفتار افراد کافی دنوں سے زمان پارک میں موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں