اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

پولیس حراست میں مبینہ ملزم کی تشدد سے ہلاکت پر جرگہ، 3 افسران پر 30 لاکھ جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

پولیس حراست میں مبینہ ملزم کی تشدد سے ہلاکت کے معاملے پر شہدادکوٹ میں جرگہ ہوا جس میں جرم ثابت ہونے پر 3 افسران پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس حراست میں مبینہ ملزم کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے معاملے کا جرگہ شہداد کوٹ میں مقامی مذہبی شخصیت منظور احمد سولنگی کی زیر قیادت ہوا جس میں جُرم ثابت ہونے پر تشدد میں ملوث 3 پولیس افسران پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جرگے کے فیصلے کو دونوں فریقین نے قبول کر کے باہمی اختلافات ختم کر دیے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ جرگے کے فیصلے کے مطابق جرمانے کی رقم کی پہلی قسط 5 لاکھ روپے موقع پر ادا کر دیے گئے جب کہ ایک لاکھ معاف کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تے کہ ایک سال قبل اے سیکشن پولیس شہدادکوٹ نے قتل کیس کی تفتیش کے لیے نور احمد مستوئی کو حراست میں لیا تھا اور دوران تفتیش مبینہ تشدد سے وہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

اس معاملے پر ڈی ایس پی عبدالواحد برڑو، ایس ایچ او امان اللہ سومرو اور سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ سیلرو پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں