لاڑکانہ میں کبوتر چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لاکپ میں ہلاکت پر جرگے نے فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جرگے نے نوجوان کی حوالات میں موت پر سابق ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
جی ڈی اے کے سابق ایم پی اے معظم عباسی کی سربراہی میں ہونے والے جرگے میں سابق ایس ایچ او عبدالرزاق ٹگڑ اور اہلکاروں پر جرگے میں جرم ثابت ہوا۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ 2 ماہ قبل تھانہ ولید سے 25 سالہ ساحل سولنگی کی لاش ملی تھی جس پر اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔