اشتہار

عمران خان کو شامل تفتیش کیسے کیا جائے گا ؟ جے آئی ٹی ممبران نے وقت مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جے آئی ٹی ممبران نے اے ٹی سی جج سے سابق وزیراعظم عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کےحوالے سے وقت مانگ لیا اور کہا عمران خان سے مشاورت کے بعد طریقہ کار کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مختلف 8 کیسز میں عبوری ضمانت کے کیس میں عدالتی حکم پر جے آئی ٹی کے 2 ممبران جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔

جےآئی ٹی ممبران میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شامل تھے، ممبران نے اے ٹی سی جج سے ملاقات کی ، عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کے لئے وقت مانگ لیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد شامل تفتیش کرنے کے طریقہ کار کا فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے آج اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کی سماعت ہوئی تھی ، وکیل سلمان صفدر نے بتایا تھا کہ عمران خان کے خلاف 8کیسزہیں، جے آئی ٹی ٹیم عمران خان کو شامل تفتیش کر چکی ہے، ہم پرصرف109 کا الزام ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 4 کیسز میں جے آئی ٹی بنی ہے، انہوں نے جے آئی ٹی کو انویسٹی گیشن کیلئے جوائن نہیں کیا، جس پر جج راجہ جواد عباس نے سوال کیا تھا کہ 2دن عمران خان تحویل میں تھے تب آپ کہاں تھے، لاہور کی جے آئی ٹی زمان پارک جاکر تفتیش کرسکتی ہے تو اسلام آباد کی جے آئی ٹی کیوں نہیں۔

جج کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی آدھےگھنٹےمیں آکر بتائے کہ وہ کیسےعمران خان کوشامل تفتیش کرنا چاہتے ہیں ، بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو جانے کی اجازت دے دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں