تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عمان میں ملازمت کے مواقع، نوکریاں ہی نوکریاں

سلطنت عمان میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ نجی اداروں میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

عمانی میڈیا کے مطابق وزارت محنت نے نجی شعبے کے اداروں میں ملازمت کی متعدد آسامیوں کا اعلان کیا ہے جو شمالی البطینہ گورنری میں کام کر رہے ہیں۔

وزارت محنت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ البطینہ گورنریٹ میں کام کرنے والے پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں میں مختلف خصوصیات اور قابلیت کے لیے اسامیوں کے ایک پیکج کے آغاز کیا جا رہا ہے جو وزارت کی ویب سائٹ www.mol.gov.com کے ذریعے کیا گیا ہے۔

آسامیوں میں ملازمت کے پروفائلز جیسے لوڈنگ اور ان لوڈنگ ورکر، مکینیکل ٹیکنیشن، اکاؤنٹنٹ، کمرشل پروموٹر، کیمیکل انجینئر اور فارماسسٹ شامل ہیں۔

غیرملکیوں کیلیے خوشخبری: عمانی ویزا فیس انتہائی کم ہو گئی

واضح رہے کہ سلطان ہیثم بن طارق نے سرکاری خدمات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق اہم شاہی فرمان جاری کیے ہیں جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ملکیوں کی طرف سے قابل ادا ویزا فیس میں 85 فیصد سے زیادہ کمی کی جائے۔

وزارت محنت کی طرف سے آن لائن جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے یکم جون 2022 سے غیر ملکی افرادی قوت کی بھرتی کے لیے لائسنس جاری کرنے اور تجدید کرنے کی فیس میں 89 فیصد تک کمی کا اطلاق ہوگا۔

Comments

- Advertisement -