تازہ ترین

امریکی صدر نے ایک اور پاکستانی کو اہم ذمہ داری دے دی

واشگنٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے  ریاست ٹیکساس میں مقیم پاکستانی نژاد شہری نعمان حسین کو صدارتی کمیشن کا ممبر منتخب کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز  جہانزیب علی کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد شہر نعمان حسین نے بڑی کامیابی اُس وقت حاصل کی جب امریکی صدر جوبائیڈن نے انہیں صدارتی کمیشن کا ممبر منتخب کیا۔

رپورٹ کے مطابق نعمان حسین وائٹ ہاؤس کے فیلو شپ پروگرام میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ صدارتی کمیشن میں غیرمعمولی خدمات دینے والے ماہرین کو شامل کیا جاتا ہے۔ نعمان حسین امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد ماہر قانون امریکا میں وفاقی جج نامزد

انہوں نے صدارتی کمیشن کا ممبر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے یہ بہت بڑی کامیابی ہے، آج کا دن میری زندگی کے اہم ترین دنوں میں سے ایک ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تن دہی کے ساتھ اپنا کام کروں گا اور امریکی صدر کی امید پر پورا اتروں گا‘۔

Comments

- Advertisement -