21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نیتن یاہو اسرائیل کو نقصان پہنچا رہے ہیں، رفح پر حملہ ریڈ لائن ہوگا: جو بائیڈن

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلانٹا: امریکی صدر جو بائیدن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بنجمن نتین یاہو اسرائیل کو نقصان پہنچا رہے ہیں، غزہ کے شہر رفح پر زمینی حملہ ریڈ لائن ہوگا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ایس این بی سی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ اُن کا ماننا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ میں حماس کے خلاف اپنی جنگ سے اسرائیل کی مدد کرنے سے زیادہ اسرائیل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اگرچہ امریکی صدر نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد حماس کے خلاف اسرائیلی حملوں کی حمایت کی تاہم انھوں نے یہ بھی کئی بار کہا کہ نیتن یاہو کو اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

- Advertisement -

بائیڈن کئی مہینوں سے خبردار کرتے آ رہے ہیں کہ اسرائیل کو غزہ میں بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں پر بین الاقوامی حمایت کھونے کا خطرہ ہے، انھوں نے کہا اسرائیل کے لیے معصوم جانوں کو نظر انداز کرنا نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ بائیڈن نے غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں بھی اسرائیلی مؤقف کو مسترد کیا اور کہا اموات کی تعداد اسرائیل کے مؤقف کے برعکس ہے۔

صہیونی افواج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا

امریکی صدر نے رفح میں اسرائیل فوج کے زمینی آپریشن کو ریڈ لائن قرار دیا، اور کہا میرے لیے شہر رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملہ ریڈ لائن ہے، ہم غزہ میں جنگ بندی چاتے ہیں لیکن پھر بھی اسرائیل کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ انٹرویو میں بائیڈن نے کہا نیتن یاہو مزید 30 ہزار فلسطینیوں کو نہیں مار سکتے، مجھے امید ہے کہ رمضان سے قبل جنگ بندی ممکن ہے، ایسا ہمیشہ ممکن ہوا کرتا ہے، اور میں اس امید سے دست بردار نہیں ہوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں