اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

امریکا میں پر امن انتقال اقتدار پر صدر جو بائیڈن کی رائے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن امریکی سیاست کے مستقبل سے نا امید ہو گئے ہیں، امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ نومبر میں اقتدار کی پُرامن منتقلی نہیں دیکھ رہا۔

بدھ کے روز ’’سی بی ایس سنڈے مارننگ‘‘ کو ایک انٹرویو میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے تو انھیں خدشہ ہے کہ وہ انتخابی نتائج کو قبول نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ وہ یہ بات اعتماد کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ نومبر میں ٹرمپ ہار گئے تو وہ نتائج قبول کر لیں گے، اور اقتدار کی پرامن منتقلی ہوگی، کیوں کہ ریپبلکن امیدوارٹرمپ نے اپنی تقریروں میں کہا ہے کہ وہ صرف ایک ہی صورت میں ہار سکتے ہیں جب ان سے انتخابات چوری کر لیے جائیں۔

- Advertisement -

اس انٹرویو میں معمر جو بائیڈن کی زبان پھسلنے والا واقعہ ایک بار پھر رونما ہوا، انھوں نے کہا ’’اگر ٹرمپ جیت جاتے ہیں تو نہیں، مجھے اس بات (پرامن انتقال اقتدار) پر بالکل یقین نہیں۔‘‘ اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی انھوں نے پھر کہا ’’میرا مطلب ہے کہ اگر ٹرمپ ہار جاتے ہیں تو مجھے اس بات پر بالکل یقین نہیں۔‘‘

امریکا کے صدارتی الیکشن، سروے میں حیران کُن انکشاف

جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ جو کہتے ہیں اس پر عمل بھی کر جاتے ہیں، اگرچہ ہم انھیں سنجیدگی سے نہیں لیتے لیکن ان کا یہی مطلب ہوتا ہے کہ ’’اگر وہ ہار گئے تو خون کی ہولی کھیلی جائے گی، اور یہ الیکشن چوری شدہ الیکشن ہوگا۔‘‘ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ 2024 کا الیکشن ہار گئے تو امریکی آٹو انڈسٹری اور ملک میں ’’خون کی ہولی‘‘ کھیلی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں