The news is by your side.

Advertisement

میتھیں معاہدہ : پاک امریکا بات چیت کا دروازہ کھل گیا

گلاسگو : پاکستان میتھیں معاہدہ کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا، میتھین معاہدہ پر امریکی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاک امریکا بات چیت کا دروازہ کھول دیا ، گلاسگو میں امریکی صدر جوبائیڈن سےمعاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم کی ملاقات ہوئی‌۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن سے ملک امین اسلم کی ملاقات گلاسگو کانفرنس میں ہوئی، ملاقات میں فوکس موسمیاتی خطرات تبدیلی کےاثرات اورمیتھین پررہا اور موسمیاتی تبدیلی کےشعبےمیں پاک امریکا اشتراک کو آگے بڑھانے کا عزم کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کا ذکربھی ہوا۔

موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں 100سے زائدممالک کا میتھیں گروپ معاہدہ ہوا ، پاکستان میتھیں معاہدہ کرنےوالا پہلا ایشیائی ملک بن گیا اور معاہدے پر دستخط کردیئے۔

ملاقات میں امریکی صدرنے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے میتھین معاہدہ پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک چوتھائی فضائی آلودگی کاپھیلاو میتھین کی وجہ سے ہے، امریکہ، برطانیہ،ارجنٹائن، کینیڈا،میکسیکو،انڈونیشیا،جاپان گروپ کاحصہ ہیں۔

میتھین آب وہواگرم اور تبدیل کرنے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے جبکہ آئل اینڈگیس،لائیواسٹاک اورمخصوصی زراعت کے باعث میتھین آلودگی پیداہوتی ہے، روایتی ڈرلنگ آپریشن ،گیس کے کنویں,گیس پائپ لائنز بھی بڑی وجوہات ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں