تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

جو جوناس اور صوفی میں طلاق کی افواہوں کے بعد نیا موڑ!

جو جوناس اور صوفی ٹرنر ہالی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک ہیں، ان دنوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے مداحوں کو کافی افسردہ کردیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اب تک جوناس یا صوفی کی جانب سے طلاق کی خبروں پر کسی طرح کا ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا، اسی دوران جوناس برادرز کے ٹیکساس میں ہونے والے شو کے دوران جو جوناس اپنا ہاتھ لہراتے ہوئے دکھائی دیے جس میں شادی کی انگوٹھی بھی موجود تھی۔

ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والے دنوں اداکار 2016 میں ایک دوسرے سے ملے تھے جب کہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کے دو بچے بھی ہیں۔

کچھ ہفتوں پہلے صوفی کو بیڈ ٹور کے افتتاح کے موقع پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا جس سے اس بات پر یقین کرنا مشکل تھا کہ واقعی دونوں میں طلاق ہوچکی ہے۔

پوپ کریو کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آسٹن، ٹیکساس میں منعقد ہونے والے جوناس برادرز کے شو کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں ان کے ہاتھوں میں شادی کی انگوٹھی نظر آرہی ہے۔ اس سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں کے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔

اس سے قبل رپورٹ آئی تھی کہ جوڑے نے شادی کی انگوٹھی اتار پھینکی ہے جس سے طلاق کی خبروں کو ہوا ملی تھی پر حالیہ تصویر الگ ہی کہانی بیان کرتی نظر آرہی ہے۔

Comments

- Advertisement -