جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

جو روٹ فیملی کے لیے آج کا دن یادگار بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش کرکٹر جو روٹ اور ان کی فیملی کے لیے آج کا دن یادگار بن گیا۔

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف انگلش کرکٹر جو روٹ نے شاندار 267 رنز کی اننگز کھیلی جس پر قومی کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ اور کمنٹیٹڑ نے بھی انہیں داد دی۔

پاکستان پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوا تھا جواب میں انگلش بیٹر نے پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور 823 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجادیا۔

- Advertisement -

جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہے اور ان پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں، پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے ہیں اور انہیں انگلش ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 115 رنز درکار ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے تو 267 رنز کی اننگز کھیلی لیکن جارح مزاج بیٹر بروک بھی ٹرپل سنچری اسکور کرگئے انہوں نے 322 گیندوں پر 317 رنز بنائے جو ان کے کیریئر کی سب سے بہترین اننگز ہے۔

تاہم روٹ فیملی کے لیے بھی آج کا دن یادگار بن گیا ہے وہ اس لیے کہ بڑے بھائی نے ملتان میں ریکارڈز ساز اننگز کھیلی اور چھوٹا بھائی آج لندن میں سہرا جائے گا۔

جو روٹ اور ان کے بھائی بھی کرکٹر ہیں اور والد بیٹوں کے کوچ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں