بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر مہنگا ترین اسپیل کرکے آئی پی ایل کا تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آئی پی ایل 2025 میں گزشتہ روز راجستھان رائلز اور سن رائزر حیدرآباد کا میچ کھیلا گیا، سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان رائلز کے بولرز کی جم کر دھلائی کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بنا کر آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنایا۔

راجستھان رائلز کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروایا۔

آرچر نے مقررہ چار اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 76 رنز دیے جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی کی بولرز کی جانب سے سب سے مہنگا اسپیل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال گجرات ٹائٹنز کے بولر موہت شرما نے دہلی کیپٹلز کے خلاف 4 اوورز میں 73 رنز دیے تھے۔

سن رائزز حیدرآؓباد کے 287 رنز کے تعاقب میں راجستھان رائلز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 242 رنز بناسکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں