تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں راحیل شریف کے شکرگزارہیں، جان مک کین

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے بعد امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مک کین کا بیان

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مک کین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے بعد کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جان مک کین کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات سود مند اورمعلوماتی رہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سینٹ کمیٹی کے ارکان کو یقین ہے کہ طالبان کے خلاف جنگ ابھی خاتمے سے بہت دور ہے ۔

انہوں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

جن مک کین نے یہ بھی کہا کہ ہم جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں اوردہشت گردوں کے خلاف جان کی قربانی دینے والے پاکستانی فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

دونوں اہم شخصیات کے درمیاں ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اورداعش پر بھی بات ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کے فروغ پر بھی گفتگوہوئی۔

Comments

- Advertisement -