تازہ ترین

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

فلم ’پٹھان‘ سے جان ابراہم کی پہلی جھلک جاری

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ سے جان ابراہم کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ سُپر اسٹار نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ میں دیپیکا پڈوکون کا نیا روپ، مداح حیران

ویڈیو کے کیپشن میں شاہ رخ خان نے لکھا: ’جو بہت مضبوط اور زبردست نظر آنے والا ہے۔ ’پٹھان‘ میں جان ابراہم بھی ہیں۔ ’پٹھان‘ 25 جنوری کو بڑی اسکرین پر آپ کے سامنے آئے گا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

مداح کافی وقت سوے ’پٹھان‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ فلم شاہ رخ خان کے ساتھ جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون جلو گر ہوں گے جبکہ اس میں سلمان خان بھی مختصر دورانیے کے لیے نظر آئیں گے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ فلم ’ڈنکی‘ پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس کی ریلیز کا اعلان تو ابھی تک نہیں کیا گیا مگر شوٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -