فلوریڈا، معروف ریسلر جان سینا نے ریسل مینیا کے رنگ میں اپنی دوست نکی بیلا کو پروپوز کردیا،
سینا کی منگیتر کو یہ یاد نہیں کہ سینا کی جانب سے یہ ان کا پہلا پروپوزل ہے یا دوسرا لیکن نکی بیلا نے جان کا پروپوزل قبول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ریسل مینیا کے رنگ میں اس وقت دلچسپ واقعہ رونما ہوا جب معروف ریسلر جان سینا نے اپنی دوست نیکی بیلا کو پروپوز کردیا۔
نکی بیلا واضح کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ سال یا ڈیڑھ سال قبل سینا نے کب مجھے پہلی بار پروپوز کیا تھا۔
جان سینا ریسل مینیا میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اپنی دوست نکی بیلا کو پروپوز کیا، نکی بیلا کی ہاں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں موجود مداحوں نے سینا اور بیلا کی جوڑی کو مبارکباد دی
نیکی بیلا جو چند روز قبل سرجری کرواکر صحت یاب ہوئی تھیں انہیں یہ یاد نہیں کہ جان سینا کی جانب سے انہیں پہلی بار پروپوز کیا گیا ہے یا دوسری بار تاہم انہوں نے سینا کا پروپوزل بخوشی قبول کرلیا۔
بیلا کی ہاں کے بعد جان سینا نے کہا کہ میں تم سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں، ’’نکی‘‘ نے کہا بولو ’’سینا‘‘ نے کہا ایک دن میں تم سے ضرور شادی کروں گا۔
واضح رہے کہ جان سینا نے ریسل مینیا 33 میں گزشتہ روز حریف ریسلر کو شکست دینے کے بعد اپنی دوست کے پروپوز کیا تھا.