پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

جانی ڈیپ نے مداحوں کیلیے خصوصی ویڈیو جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر جانی ڈیپ نے بھرپور سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی ٹک ٹاک ویڈیو کا سہارا لیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ یہ میرے تمام قیمتی اور وفادار مداحوں کے لیے ہے، ہم ہر جگہ ایک ساتھ رہے، سب کچھ ایک ساتھ دیکھا، ایک ساتھ ایک ہی راستے پر چلے، ہم نے مل کر صحیح کام کیا اور اب ہم سب مل کر آگے بڑھیں گے۔

جانی ڈیپ نے لکھا کہ آپ ہمیشہ کی طرح میرے مالک جیسے ہیں اور ایک بار پھر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Johnny Depp (@johnnydepp)

واضح رہے کہ جانی ڈیپ نے حال ہی میں سابق اہلیہ و اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتا ہے۔ گزشتہ روز جانی نے مقدمہ جیتنے کا جشن منانے کے لیے لاکھوں روپے اڑا دیے تھے۔

اداکار کو اتوار کے روز انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں موسیقار جیف بیک سمیت اپنے 20 دوستوں کے ہمراہ جشن مناتے دیکھا گیا تھا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق جانی ڈیپ نے ریسٹورنٹ میں اپنے دوستوں کی دعوت پر 62 ہزار ڈالرز خرچ کیے جو پاکستانی ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کے قریب بنتے ہیں۔ مہمانوں کی ہندوستان پکوان سے تواضع کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں