جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

بہاولنگر واقعے کی مشترکہ تحقیقات ہوں گی، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بہاولنگر میں حال ہی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم مکمل انکوائری کرے گی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری حل کر لیا گیا تاہم معاملہ حل ہونے کے باوجود مخصوص عناصر  نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذموم مقاصد کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کےدرمیان تقسیم کی کوشش کی گئی، قوانین کی خلاف ورزی ،اختیارات کےناجائزاستعمال کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ حقائق کا پتہ لگانے اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے مشترکہ انکوائری کی جائے گی جو سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کرے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت  کا کہنا ہے کہ حکومت نے بہاولنگر واقعے کی تفتیش کیلئے مشترکہ انکوائری ٹیم بنا دی ہے حقائق اور ذمہ داراوں کے تعین کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی۔

ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کےحکام ٹیم کا حصہ ہوں گے مفادپرستوں کو فورسز کے خلاف پروپیگنڈے کے اجازت نہیں دی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں