جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

کراچی میں ہونیوالی پاک سعودی مشترکہ مشق ‘افعی الساحل’ اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے درمیان ہونے والی مشترکہ مشق "افعی الساحل” کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہونیوالی مشترکہ مشق افعی الساحل کا اختتام ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز نے حصہ لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بحری افواج حکام کیساتھ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا ، مشق میں رائل سعودی بحریہ ،پاک بحریہ اسپیشل آپریشن فورسز نے تربیتی آپریشنزمیں حصہ لیا۔

مشق میں آر پی جی ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ کےتربیتی آپریشنز کئے گئے، پریکٹیکل ریپیلینگ،ہوسٹیج ریسکیو،وی بی ایس ایس ، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اورایریا کلیئرنس کے جدید طریقہ کار بھی مشق میں شامل ہیں۔

مشترکہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی،حکمت عملی کی مہارت کوبڑھانا تھا ، یہ مشق باہمی صلاحیتوں اور ہم آہنگی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں