تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

”یو اے ای سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں“

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم  شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے معاشی وفد کی اہم ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عید تعطیلات میں معاشی وفد کی پاکستان آمد پر  شکریہ ادا کیا، ملاقات میں تجارت، توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

دونوں ممالک کی قیادت کے فیصلوں پر عمل کے لیے قریبی رابطوں پر اتفاق ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت یو اے ای سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، معاشی محاذ پر تعلقات کو بلندیوں کی ایک نئی سطح پر لے جانے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید تعطیلات میں وفد کی آمد سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا مظہر ہے۔

یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف اور ابوظبی کے ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای میں سرمایہ کاری، ترقی، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

ابوظبی کے ولی عہد نے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر کوششوں کی یقین دہانی کرائی تھی اور دونوں اقوام کے درمیان رابطوں کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -