اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

ٹائٹینک اور اوتار کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ 63 سال کی عمر میں چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر جون لینڈاؤ 63 برس کی عمر میں چل بسے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر جون لینڈاؤ گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے تاہم جمعے کے زور موت سے جنگ لڑنے کے بعد لاس اینجلس میں انتقال کرگئے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر جون لینڈاؤ نے عالمی شہرت یافتہ فلمیں ٹائٹینک اور اواتار جیسی بلاک بسٹر فلمیں پروڈیوس کیں، ان کی فلم ٹائٹینک نے بعدعالمی سطح پر 1 بلین ڈالر سے زیادہ کمایا تھا۔

- Advertisement -

بلیکن انکے نئے پراجیکٹ  ’اوتار‘ 2009 نے باکس آفس پر تقریباً 3 بلین ڈالر کماکر  ’ٹائٹینک‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ جون لینڈاؤ کے اہلخانہ نے انکی موت کی تصدیق تو کی لیکن موت کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں