تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

اردن نے بھی بھارت سے پروازوں پر پابندی عائد کردی

امان: کوروناوائرس کی بدترین صورت حال کے پیش نظر اردن نے بھی بھارت سے پروازوں پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اس وقت وبا کی سنگین صورت حال سے گزر رہا ہے، اسی باعث کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اردن نے بھارت سے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

اردن کی جانب سے بھارت پر سفری پابندی 14 دن کے لیے عائد کی گئی ہے۔ اردن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ بھارت سے پروازوں پر پابندی کا فیصلہ وہاں کورونا کی خطرناک صورت حال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

دوسری جانب بنگلادیش نے بھی آج سے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کرونا کی بدترین صورت حال، متحدہ عرب امارات نے بھارت پر پابندی عائد کردی

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کیسز اور اموات میں ریکارڈ اضافہ دیکھتے ہوئے اردن سے قبل ہانگ کانگ سمیت دیگر ممالک پہلے ہی بھارتی پروازوں پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔

بھارت کورونا کا گڑھ، ایک اور ملک نے فضائی پابندی عائد کردی

اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں اب تک کورونا سے 1 لاکھ 95 ہزار مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر دارالحکومت دلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی جبکہ حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -