اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے اردن کے سفیر ابراہیم المدنی نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، میڈیا اور اطلاعات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اردن کے سفیر ابراہیم المدنی کے ساتھ ملاقات میں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا رہا ہے۔
[bs-quote quote=”ہر شعبے میں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اردن مشترکہ مذہبی ثقافتی اور تاریخی تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا ’ہر شعبے میں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری ہے۔‘
فواد چوہدری نے دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اردن کے سفیر سے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی مشترکہ مسائل ہیں، ان کے خاتمے کے لیے مل کام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج دینے کا اعلان
وزیرِ اطلاعات نے ابراہیم المدنی کو بتایا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی کے اداروں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، پوری قوم انھیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
خیال رہے کہ آج متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے بیل آؤٹ پیکج دینے کا اعلان کر دیا ہے، اماراتی حکومت 3 ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بنک آف پاکستان میں رکھوائے گی۔