تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پیراسیلنگ کرتے شخص پر شارک کا حملہ، ٹانگ چبا ڈالی

اردن سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ شخص پر پیرا سیلنگ کرتے وقت شارک نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ شخص بحیرہ احمر میں آسمان کی بلندیوں پر پیرا سیلنگ کررہا تھا وہ جیسے ہی نیچے کی طرف آیا تو شارک نے پانی سے نکل کر اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ چبا ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اردنی شہری جیسے ہی نیچے آیا شارک نے سمندر سے نکل کر اس پر حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 37 سالہ شخص کو خوش قسمتی سے فوری امداد کے بعد شارک کے منہ سے نکال لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس ہولناک حملے میں مذکورہ شخص شدید زخمی ہوا جس کے نتیجے میں اس کی پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور پاؤں کے ٹشو اور پٹھے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

بعدازاں متاثرہ شخص کو فوری طبی امداد کے لیے پرنس ہاشم ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا عقبہ اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے سربراہ نایف الباخت نے اعلان کیا کہ جمعہ کی شام عقبہ میں شہریوں پر شارک کے حملے کے بارے میں پھیلنے والی معلومات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی تحقیقات مکمل ہوتے ہی اس بارے میں ایک تفصیلی بیان جاری کرے گی۔

Comments

- Advertisement -