پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سانحہ جوزف کالونی مقدمے میں نامزد ملزمان باعزت بری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسیحی بستی جلانے اورسانحہ جوزف کالونی کے مقدمے میں نامزد ایک سو پندرہ ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بناء پربری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں مقدمے کی سماعت جج چوہدری محمد اعظم کی سربراہی میں ہوئی، مقدمے میں نامزد ملزمان کے لیے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں گواہان اور شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ بادامی باغ پولیس نے 2013 میں ملزمان کو مسیح بستی جوزف کالونی کو جلانے کے جھوٹے الزام میں بلاجواز نامزد کیا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان نے توہین مذہب کے نام پر مسیحی بستی کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں سینکڑوں عیسائی بے گھر ہوئے اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے خلاف موجود شواہد کی روشنی میں سزائیں سنائے۔

مقدمے کی سماعت کرنے والے جج چوہدری محمد اعظم  نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو بری کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں