جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

نشریاتی اداروں کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں نشریاتی اداروں کی بندش کے خلاف صحافیوں نے نیشنل پریس کلب پر احتجاج کیا اور حکومتی اقدام کو آمرانہ قرار دیا۔

تفیصلات کے مطابق نیوزچینلزکی بندش کےخلاف صحافیوں کانیشنل پریس کلب پراحتجاج کیا جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

صحافی رہنماؤں کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’جمہوری دور میں میڈیا کی بندش آمرانہ اقدام ہے لہذا اس بندش کو فوری طور پر ختم کیا جائے‘۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ ’چیلنز بند کر کے حکومت نے عوام کو اطلاعات دینے کی رسائی کا حق چھین کیا، میڈیا پر کسی قسم کا قدغن برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔

صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میڈیا پر غیر آئینی پابندی کا از خود نوٹس لیں اور فوری طور پر اسے بحال کروائیں۔

یاد رہے کہ کل فیض آباد آپریشن شروع ہونے کے بعد حکومت نے تمام نیوز چینل کو غیر اعلانیہ طور پر بند کردیا تھا جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب پیمرا نے نجی نیوز چینلز کی بحالی کے لیے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو چینلز اصل پوزیشن میں بحال کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں