تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

سی این این کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس جیت لیا

واشگنٹن: امریکی ٹی وی چینل سی این این کے صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف کیس جیت لیا، امریکی عدالت نے رپورٹر کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے سی این این رپورٹر جم اکوسٹا کو وائٹ ہاؤس کا پاس دوبارہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل تارکین وطن سے متعلق سوال کرنے پر سی این این رپورٹر سے مائیک لینے کا حکم دیا اور ان کا وائٹ ہاؤس کا پاس منسوخ کردیا تھا۔

امریکا میں جج ٹموتھی کیلی کی جم اکوسٹا کے حق میں سامنے آنے والی رولنگ صدر ٹرمپ کے خلاف سی این این کی ایک ابتدائی کامیابی قرار دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سی این این نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ٹرمپ نے جم اکوسٹا کا پریس پاس معطل کرکے امریکی آئین کے تحت سی این این اور جم اکوسٹا کو حاصل حقوق پامال کیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق درخواست پر تفصیلی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے لیکن جج نے عبوری فیصلہ دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کو حکم دیا ہے کہ وہ جم اکوسٹا کا پریس پاس بحال کرے۔

مزید پڑھیں: سی این این رپورٹرکا پریس کارڈ منسوخ ، امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج

یاد رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ چینل کے لیے شرمناک ہے کہ تم جیسے رپورٹرز بھرتی کیے ہوئے ہیں، تم غلط خبریں دیتے ہو چینل چلاتا ہے، تم لوگوں کے دشمن ہو۔

جس کے بعد اگلے ہی روز وائٹ ہاؤس نے عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا کا پریس کارڈ منسوخ کردیا تھا اور کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں صحافی کا داخلہ تاحکم ثانی بند رہے گا۔

Comments

- Advertisement -