پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن، پی ٹی آئی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کابینہ کی 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری کا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ جوڈیشل انکوائری کی قرارداد کے لیے متن تیار کرلیا گیا جس میں میں سی سی ٹی وی پبلک کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

جوڈیشل انکوائری کی قرارداد 10 مئی کو اسمبلی سے منظور کی گئی تھی، قرارداد مشتاق غنی اور اکبر ایوب نے پیش کی تھی۔

- Advertisement -

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق 9 مئی کا آپریشن ملکی تاریخ کے سیاہ ترین واقعات میں سےایک ہے خیبرپختونخوا کابینہ کا کمیشن کے ذریعے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں