اشتہار

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بیرسٹر شعیب رزاق نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کردی ، جس پر عدالت نے کہا اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا فائدہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےسماعت کی، پٹیشنر بیرسٹر شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے استفسار کیا ارشد شریف کی فیملی کے پاس کوئی گیا ہے؟ انہیں کوئی معاونت چاہئے؟ بیرسٹر شعیب رزاق نے بتایا کہ ارشد شریف کی میت بھی آج پہنچ جائےگی، استدعا ہے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔

بیرسٹر شعیب رزاق کا کہنا تھا کہ حکومت نے یواےای حکومت سے ارشد شریف کی واپسی کا کہا تھا، جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آج صرف اسی کیس کی سماعت کے لیے آیا ہوں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہوا ہے، کینیا کی حکومت کی جانب سے رپورٹ آجائے، اگر انہیں اس پر کوئی اعتراض ہوا تو اس کیس کومزید سن لیا جائے۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس مرحلےپرکمیشن بنانےکاکوئی فائدہ نہیں ہوگا ، انکوائری کےمعاملے پر صحافتی تنظیموں کو آن بورڈ رکھا جائے۔

جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ 2 الگ الگ ملک ہیں، ہمیں حکومت پر اعتمادہونا چاہیے، جو نمائندہ تنظیمیں ہیں وہ حکومت سے معاملے کو اٹھائیں گی۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ افسوسناک ہےکہ یہاں صحافی اٹھائے بھی گئے انکے ساتھ بہت کچھ ہوا، صحافیوں سے متعلق کیسز اس عدالت میں زیر سماعت رہے، یہ بہت بڑا مسئلہ ہے حکومت کو اس کودیکھنا چاہیے، حکومت بہتر طور پر اس کیس کو دیکھنے کی پوزیشن میں ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں