اشتہار

عدالتی اصلاحات: سپریم کورٹ بینچ کی تشکیل کیخلاف قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات بل پر سپریم کورٹ بینچ کی تشکیل کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی میں قرارداد پیپلزپارٹی رکن آغا رفیع اللہ نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان عدالتی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کیخلاف 8 رکن بینچ کو مسترد کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق سپریم کورٹ بینچ میں دو سینئر ججز کو شامل نہیں کیا گیا، آئین سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے یہ سپریم کورٹ کی مداخلت کوتشویش کی نظر سےدیکھتاہے سپریم کورٹ غیر منصفانہ فیصلےکر رہا ہے۔

- Advertisement -

قرارداد میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سپریم کورٹ بل کی درخواست لینےکی مذمت کرتا ہے اس بینچ میں سینئرترین جج کوشامل نہ کرنےپر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

قومی اسمبلی نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں