ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

عورتوں کو ’جاہل‘ کہنے والے مرد جاہل ہیں، جگن کاظم

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے عورتوں کو جاہل کہنے والے مردوں کو جاہل قرار دے دیا۔

اداکارہ جگن کاظم نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور خواتین سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پڑھے لکھے جاہل لوگوں کو انبار ہے، ہم عورت اور مرد کے چکر میں پڑتے کیوں ہیں پہلے انسان تو بن جاؤ پھر اس پر بات کرو۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ مرد، عورت یا پھر ٹرانس جینڈر ہو، ہم جینڈر کے پیچھے پڑ جاتے ہیں تعلیم پر بات نہیں کرتے، لوگوں کی تعلیم و تربیت پر بات نہیں کرتے، بچیوں کو دبوچ کر گھروں میں بند کردینا ہے اگر حجاب پہن کر کوئی بچی کام کررہی ہے تو کہتے ہیں اس کو کیا مسئلہ گھر کیوں نہیں بیٹھ رہی۔

جگن کاظم کا کہنا ہے کہ لڑکی کام کررہی ہے تو تمہاری جیب سے کھا رہی ہے اگر پھر بھی مسئلہ ہے تو اس کے خرچے پورے کردو اس کو پیسے دے دو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر بندے نے اپنی قبر میں جانا ہے، مجھے وائرل ہونے کا شوق نہیں ہے میں اپنی سوشل میڈیا فالوونگ بڑھانے کے لیے پوسٹیں نہیں کرتی، اگر کرنی ہے تو میرے پاس کروڑوں طریقے ہیں، میاں سے نقلی لڑائی کرلو۔

اداکارہ نے کہا کہ شوہر فیصل کو ہر سال شادی یاد کرواتی ہوں، میں شوہر کے دفتر کے باہر جاکر یہ سب کرتی ہوں کیونکہ وہ وکیل ہیں، اس بار ساڑھے بارہ بجے نہیں گئی تو ان کے آفس کے لوگ انتظار کرتے رہے لیکن بعد میں جانے کی تیاری کررہی تھی اور وہاں جاکر ہلا گلا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں