تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں پیپلز پارٹی بھی شرکت کرے گی، جے یو آئی کا دعویٰ

جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے رہنما راشد محمود سومرو نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راشد سومرو نے کل سپریم کورٹ کے خلاف باہر ہونے والے احتجاجی مارچ میں شرکت کے لیے جے یو آئی کراچی سے قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ سندھ کے ایک لاکھ 30 ہزار کارکنان پیر کی صبح سپریم کورٹ کے باہر پہنچیں گے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد سومرو نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان اداروں کو کمزور کرنے کیلیے بیرونی آلہ کار بنا ہوا ہے جو اداروں کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی مطلوب ہے۔ 75 سال میں جو دشمن نہیں کرسکا وہ اس شخص نے کر دکھایا۔

جے یو آئی رہنما نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی طرح دہشتگرد نہیں بلکہ پُرامن لوگ ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 ختم کریں اور ہمیں امید ہے کہ ہماری درخواست قبول کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جمعیت علمائے اسلام بتائے گی کہ سیاست کیسے کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی القادر ٹرسٹ میں گرفتاری غیر قانونی قرار دینے اور رہائی کا حکم دیے جانے کے بعد پی ڈی ایم کے اجلاس میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سب سے پہلے عدالت عظمیٰ کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

بعد ازاں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیر کے روز ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے پُرامن احتجاجی مارچ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -