اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

الیکشن نتائج مسترد، مولانا فضل الرحمان کا دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن نتائج مسترد کرتے ہیں، دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوامی سمندر میدان میں آچکا ہے، سندھ اسمبلی، ایوان صدر فروخت کیے گئے، ملک کو ٹھیک کرو اور دوبارہ الیکشن کرواؤ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کی مخالفت اور حماس کی حمایت کی سزا ملی، ہمیں پاک افغان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی سزا ملی۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں حکمرانی ہوگی تو صرف آئین کے مطابق ہوگی، لوگ سمجھتے ہیں ہم تھک جائیں گے لیکن ہم جہاں پر بھی جلسے میں گئے انسانوں کا سمندر نظر آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ایک دن ایک مہینے کی نہیں ہمارے وارث اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔

دوسری جانب جے یو آئی رہنما غفور حیدری نے کہا کہ 1973 سے آج تک آئین کی چوکیداری کررہے ہیں اگر جے یو آئی نہ ہوتی تو آئین کا حلیہ بگڑ چکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، جینا ہے تو جینے کے لیے مرنا پڑے گا، مزاحمتی تحریک کا حصہ بننا پڑے گا۔

غفور حیدری نے کہا کہ جب قوموں پر مظالم ہوتے ہیں تو خواتین بھی نکلتی ہیں، وطن کے لییے خون دینا ہوگا پھر ان لٹیروں کا خاتمہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں