بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

جے یو آئی کے ایک اور رہنما فضل الرحمان کی پالیسیوں کیخلاف بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : جے یو آئی خیبر پختونخوا کے سابق امیر مولانا گل نصیب نے کہا ہے کہ مولانا شیرانی دیانتدار اور ایماندار شخص ہیں، بدقسمتی سے جے یو آئی میں صداقت کا پیمانہ بدل چکا ہے۔

جمیعت علمائے اسلام ف (جے یو آئی، ف) کے ایک اور رہنما مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں کیخلاف بول پڑے، خیبر پختونخوا کے سابق امیر مولانا گل نصیب کا کہنا ہے کہ جے یو آئی حکومت میں آئی تو امیر ٹولے نے شمولیت اختیار کی۔

- Advertisement -

پشاور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا گل نصیب کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی دیانتدار اور ایماندار شخص ہیں بدقسمتی سے جے یو آئی میں صداقت کا پیمانہ بدل چکا ہے۔

سابق امیر جے یو آئی کا کہنا تھا کہ طلحہ محمود ،عظیم اللہ جیسے افراد کو جے یو آئی میں شامل کیا گیا، ان کی شمولیت سے جے یو آئی کا ٹکٹ پیسوں کی بنیاد پر دیا جانے لگا۔

مولانا گل نصیب نے کہا کہ نظریاتی کارکن الجھن کا شکار ہوکر جے یو آئی چھوڑنے لگے، اکابرین نے جو دستور اور آئین پارٹی کیلئے بنایا تھا آج اس پر عمل نہیں کیا جارہا، جے یوآئی کی صفوں میں اصلاح وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں