The news is by your side.

Advertisement

’’یکم تاریخ سے پہلے ہی پی ڈی ایم کو سیاسی ’اپریل فول‘ کا سامنا کرنا پڑا‘‘

پشاور / کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا استعفوں کی طرف نہ آنے کا رسمی فیصلہ یقینی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ رینٹل مارچ کو طے شدہ مالیاتی امور کی وجہ سے یکسر ختم نہیں کیا جاسکتا، بلاول، حمزہ، ان دونوں کے ابو اس بیانیہ کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یکم تاریخ سے پہلے ہی پی ڈی ایم کو سیاسی اپریل فول کا سامنا کرنا پڑا، ڈھائی سال سے اسمبلیوں کے مراعات یافتہ نظریاتی بننے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں جو پی ڈی ایم نے کیا، سینیٹ میں وہی حکومت نے کیا: حافظ حسین

حافظ حسین احمد نے کہا کہ احتجاج کرنے والے کب شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں گے؟ دھرنے دینے والوں کی اپنی پارٹیاں جاگیر نما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا نے سازش کے تحت پارٹی کو چوروں کی وکالت کے لیے استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ایک ایک کر کے مسلم لیگ ن کے پرانے تمام حساب چکا دیے ہیں، طاقت ور قوتوں نے زرداری کے توسط سے پی ڈی ایم کا مخالفانہ ٹریک ہی تبدیل کر دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں